یمن میں ہیضے کی وبا کے خلاف امداد کی اپیل

اقوام متحدہ : اسوقت  تک   ہیضے کی شکایت  کے ساتھ اسپتالوں سے رجوع کرنے والوں کی تعداد     کے تقریباً سوا لاکھ ہونے  کا ذکر کرنے والے حق   کا کہنا تھا کہ ابتک    923 افراد  اس مرض سے  ہلاک ہو چکے ہیں

751414
یمن میں ہیضے کی وبا کے خلاف امداد کی اپیل

اقوام متحدہ  نے  تمام  تر رکن ممالک کو  فاقہ کشی اور وبائی امراض سے نبرد آزما    یمن  کو   امداد میں اضافے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے  سیکرٹری جنرل کے   ترجمان  فرحان  حق   نے پریس کانفرس میں    ایک سوال کے جواب میں کہا  ہے کہ  یمن میں ہیضے  کی شکایات   میں   بدستور اضافہ ہو رہا  ہے۔

اسوقت  تک   ہیضے کی شکایت  کے ساتھ اسپتالوں سے رجوع کرنے والوں کی تعداد     کے تقریباً سوا لاکھ ہونے  کا ذکر کرنے والے حق   کا کہنا تھا کہ ابتک    923 افراد  اس مرض سے  ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ  اس  مرض کے خلاف جدوجہد کے لیے  ہم تمام تر ملکوں سے  یمن کو  صاف پانی،  صفائی کے لیے    ڈٹرجنٹس اور دیگر  متعلقہ سازو سامان    کی ترسیل  کی اپیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  یمن میں دو سال سے زائد عرصے سے جاری جھڑپوں کی بنا پر ملک  کے اندر    اپنے  گھر بار کو ترک کرنے پر مجوبر ہونے والے  تیس لاکھ افراد  پینے کے صاف  پانی کی قلت  اور    کوڑے  کرکٹ   کے ڈھیروں  کی وجہ  سے    ہیضے  کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دو  چار ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں