اسرائیل، فلسطین پر قبضے کو ختم کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

آنتونیو گوترش: اس قبضے نے فلسطینی عوام پر  بھاری بوجھ ڈال رکھا ہے اور نسل   د رنسل    یہ لوگ  مہاجر کیمپوں میں  مفلسی اور   کٹھن  زندگی  بسر کرنے پر مجبور ہیں

746616
اسرائیل، فلسطین پر قبضے کو ختم کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  کے  سیکرٹری جنرل  آنتونیو گوترش  نے   اسرائیل    سے   فلسطین پر  50 سالوں  سے  جاری  قبضے کے خاتمے   کی اپیل  کرتے ہوئے  کہا کہ مستقل امن  کی  بنیادیں   ڈالنے کا  واحد راستہ   قبضے  کے  خاتمے  اور  مذاکرات  کے مطابق  دو ریاستی  حل  پر مبنی ہے۔

آنتونیو گوترش  نے اسرائیل کے فلسطین پر قبضے   کی  پچاسویں سالگرہ    کے موقع پر  تحریری  اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس قبضے نے فلسطینی عوام پر  بھاری بوجھ ڈال رکھا ہے اور نسل   د رنسل    یہ لوگ  مہاجر کیمپوں میں  مفلسی اور   کٹھن  زندگی  بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبضے  سے   فلسطینیوں اور اسرائیلی  شہریوں کی  زندگیوں  میں   تبدیلیاں آئی ہیں اور  اس نے تشدد اور انتقامی جذبات کو   جنم   دیا ہے،   لہذا    اس چیز کے خاتمے تک  فلسطینیوں کا مملکت قائم کرنے کا خواب اور اسرائیلیوں  کی   امن و امان اور  تحفظ    کے ماحول میں  زندگی بسر کی تمنا   پوری نہیں ہو سکتی ۔

ایک آزاد مملکت ِ فلسطین کو قائم  کرتے ہوئے    جھڑپوں کے خاتمے اور   فلسطینیوں اور  اسرائیلیوں کے ساتھ ساتھ امن و  آشتی کے ماحول میں زندگی بسر کر سکنے کا  وقت آنے پر زور دینے والے   سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ  مسئلہ فلسطین کو حل سے ہمکنار کیے جانے  سے  مشرق وسطی میں  پُر تشدد واقعات  اور دہشت گردی کا قلع قمع ہو گا،  جبکہ حقوق انسانی، باہمی تعاون، سیکورٹی اور خوشحالی   کے دروازے کھلیں  گے۔

 

 



متعللقہ خبریں