شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کا عندیہ،درخواست سلامتی کونسل میں

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ  پیش کیاہے جس کا مقصد پے در پے میزائل تجربات اور پیونگ یانگ کے متنازعہ جوہری پروگرام کی روک تھام ہے

744778
شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کا عندیہ،درخواست سلامتی کونسل میں

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ  پیش کیاہے۔

گزشتہ روز سلامتی کونسل میں پیش کیے جانے والے اس مسودے میں شمالی کوریا پر پابندیوں میں مزید اضافہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔

 ان پابندیوں کا مقصد حالیہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا کی جانب سے پے در پے میزائل تجربات اور پیونگ یانگ کے متنازعہ جوہری پروگرام کی روک تھام ہے۔

 سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ ان نئی امریکی پابندیوں میں مزید 14 افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے چار پر الزام عائد ہے کہ وہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرم میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں