امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل نہیں ہوگا:وائٹ ہاوس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

744293
امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل نہیں ہوگا:وائٹ ہاوس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کر دیں گے۔

خبرکے مطابق، ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے تحت تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانہ کم از کم آئندہ چھ ماہ تک یروشلم منتقل نہیں ہو گا۔

فلسطینیوں کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا کہ اگر امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا گیا تو اس سے مشرق وُسطیٰ میں قیام امن کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔

تاہم وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ سفارت خانے کو حتمی طور پر تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں ۔

ترجمان شون  اسپائسر  کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے یہ فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کامیابی کے ساتھ ایک معاہدہ ہونے کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے اور امریکی    سلامتی کے  مفادات کے تحفظ کے لیے کیا ہے۔



متعللقہ خبریں