امریکہ:سابق مشیر قومی سلامتی خفیہ کمیٹی کو دستاویزات دینے پر رضا مند

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر قومی سلامتی مائیکل فلین نے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی سینیٹ خفیہ کمیٹی کو دستاویزات مہیا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے

743690
امریکہ:سابق مشیر قومی سلامتی خفیہ کمیٹی کو دستاویزات دینے پر رضا مند

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر قومی سلامتی مائیکل فلین نے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی سینیٹ خفیہ کمیٹی کو دستاویزات مہیا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

اس سے قبل فلین کمیٹی کو طلب کردہ معلومات فراہم کرنے سے انکار کر چکے ہیں ان کے وکیل کا موقف رہا ہے کہ جن معلومات کا تقاضا کیا گیا ہے کہ وہ بہت زیادہ ہیں۔

کمیٹی نے اس کو محدود کر دیا تھا اور اب توقع ہے کہ آئندہ ہفتے فلین کچھ ایسی ذاتی دستاویزات بھی فراہم کریں گے جو ان کے دوطرفہ معاملات سے متعلق ہیں۔

ایوان نمائندگان کی  خفیہ کمیٹی بھی اپنے طور پر اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اورگزشتہ  منگل کو ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے معلومات فراہم کرنے کی ایک درخواست کوخراب قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف نے ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر رابرٹ میولر کو ایک  دیگر  تحقیقات میں خصوصی وکیل مقرر کیا ہے جس میں یہ معلوم کرنا بھی شامل ہے آیا ٹرمپ کی انتخابی مہم کے کارکنان روس کے ساتھ رابطے میں تھے یا نہیں۔



متعللقہ خبریں