ہم نے دہشت گرد تنظیم PYD/YPG کو اسلحہ فراہم کیا ہے: پینٹاگون کا اعتراف

میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کُرد عناصر  کو ہلکے اسلحے ، ایمونیشن اور گاڑیوں کی ترسیل کرنے کی تصدیق کرتا ہوں۔ میجر ایڈرین رانکین گالووے

742645
ہم نے دہشت گرد تنظیم PYD/YPG کو اسلحہ فراہم کیا ہے: پینٹاگون کا اعتراف

امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ PYD/YPG کو ہلکے اسلحے ، ایمونیشن اور گاڑیوں کی فراہمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر ایڈرین رانکین گالووے نے کہا ہے کہ "میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کُرد عناصر  کو ہلکے اسلحے ، ایمونیشن اور گاڑیوں کی ترسیل کرنے کی تصدیق کرتا ہوں"۔

تاہم میجر گالووے نے   اسلحے کی نوعیت، ایمونیشن اور گاڑیوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں مہینے کے آغاز سے پینٹاگون کو راقہ آپریشن کے دائرہ کار میں PYD/YPG کو اسلحے اور فوجی ساز وسامان کی فراہمی کے احکامات دئیے تھے۔

پینٹاگون کی طرف سے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں مذکورہ  اسلحے اور فوجی ساز وسامان کو ، ہلکے اسلحے، بکتر بند گاڑیوں اور بم سے مسلح گاڑیوں کے ساتھ مقابلے کی صلاحیت کے حامل اسلحہ سسٹم، بکتر بند گاڑیوں، مواصلاتی اور لاجسٹک سامان کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

اس دوران امریکہ اور داعش کے خلاف جدو جہد کے خصوصی نمائندے برٹ میک گرک نے کہا تھا کہ راقہ آپریشن مختصر مدت میں شروع ہو جائے گا۔

راقہ سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے میک گرک نے کہا کہ داعش کو 4 مربع کلو میٹر کے علاقے میں قید کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں