پانامہ کے سابق آمر نوریگا وفات پا گئے

پانامہ کے سابق آمر مانویل انتونیو نوریگا 83 سال  کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جنہیں متعد امراض لاحق تھے

742068
پانامہ کے سابق آمر نوریگا وفات پا گئے

پانامہ کے سابق آمر مانویل انتونیو نوریگا 83 سال  کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق،اس سال   مارچ میں نوریگا کا دماغ میں ایک رسولی کا آپریشن ہوا تھا۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی دیگر بیماریوں کا شکار تھے۔

 نوریگا نے 1983ء سے لے کر 1989ء تک پاناما پر حکومت کی تھی۔ وہ کئی طرح کے انسانیت سوز جرائم کے الزامات کے تحت سزا کاٹ رہے تھے تاہم جنوری میں طبی بنیادوں پر ان کی سزا کم کر کے انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

 دسمبر 1989 میں ملکی فوج نے اُن کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہو کر امریکہ چلے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں