جاپان کی شہزادی نے عشق کی خاطر تخت ٹھکرا دیا

شہنشاہ آکی ہیٹو کی 25 سالہ نواسی 'شہزادی ماکو  'عشق کی خاطر تخت سے دستبردار ہو گئی ہیں

734747
جاپان کی شہزادی نے عشق کی خاطر تخت ٹھکرا دیا

جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو کی 25 سالہ نواسی 'شہزادی ماکو  'عشق کی خاطر تخت سے دستبردار ہو گئی ہیں۔

اسکول سے اپنے دوست سے شادی کرنے کا فیصلہ کرنا شاہی روایت کی خلاف ورزی ہونے کی وجہ سے 'ماکو' کو شہزادی کے لقب سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔

شہزادی سال 2012 میں دارالحکومت ٹوکیو کی انٹرنیشنل کرسچئین یونیورسٹی میں 25 سالہ 'کی کومورو' سے متعارف ہوئیں۔

تعلیم کے دوران دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی اور ایک طویل عرصے سے دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

تاہم جاپان کے شاہی خاندان کی روایات کے مطابق کسی عام شہری کے ساتھ شادی کرنے والے شاہی فرد کو خاندان سے اور شاہی لقب سے محروم ہونا پڑتا ہے۔

شہزادی ماکو نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان سب باتوں کا احساس ہے لیکن اس کے باجود وہ اگلے ماہ اپنے محبوب کے ساتھ منگنی کر رہی ہیں۔

شہزادی کے منگیتر' کی کومورو' ایک قانونی دفتر میں کام کرتے ہیں اس کے علاوہ وہ اسکیٹنگ کرنے، وائلن بجانے اور کھانا پکانے میں مہارت رکھتے ہیں اور ایک دور میں ہوٹلوں میں بیرے رہ چکے ہیں۔

ٹوئر ازم سیکٹر میں بھی کام کر چکے ہیں اور اپنی والدہ اور دادا کے ہمراہ یوکوہاما میں مقیم ہیں۔



متعللقہ خبریں