امریکہ نے مزید شامی شخصیات پر پابندیاں لگا دیں

امریکی وزارت خزانہ نے شام میں صدر بشار الاسد کے  قریبی پانچ اداروں اور پانچ مزید اہم شخصیات کو شہریوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کردیا ہے

733686
امریکہ نے مزید شامی شخصیات پر پابندیاں لگا دیں

امریکی وزارت خزانہ نے شام میں صدر بشار الاسد کے  قریبی پانچ اداروں اور پانچ مزید اہم شخصیات کو شہریوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کردیا ہے۔

خبر کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے بلیک لسٹ کی گئی شامی شخصیات کی فہرست میں  بشار الاسد کے قریبی ساتھی  محمد عباس کا نام بھی شامل ہے۔

محمد عباس بشار الاسد کے خالہ زاد رامی مخلوف کا انتہائی قریبی ساتھی ہے جس  پر امریکہ نے سنہ 2008ء میں پابندیاں عاید کی تھیں۔

امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ محمد عباس نامی شخص رامی مخلوف کے مالی امور کا نگراں ہے۔

 اس کے علاوہ المخلوف کی قائم کردہ البستان خیراتی  فاؤنڈیشن پر بھی پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔

ممنوع  قرار  دی   گئی دیگر شخصیات میں رامی المخلوف کے دو بھائی ایہاب مخلوف اور ایاد مخلوف شامل ہیں۔ ان پر رامی المخلوف کی مدد اور عالمی اقتصادی پابندیوں کی خلاف و ورزی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

 ایہاب مخلوف شام میں موبائل فون سروس مہیا کرنے والی ’سیرٹل‘ کمپنی کا وائس چیئرمین ہے۔

پابندیوں کی زد میں آنے والی شامی شخصیات اور اداروں کے ساتھ امریکہ میں ہرطرح کا لین دن اور تعلق پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں