یورو پول : بروز جمعہ ہونےو الا سائبر حملہ ایک مجرمانہ فعل تھا

اس حملے کے اثرات  تا حال جاری ہیں اور متاثرہ  کمپیوٹرز کی تعداد  میں سرعت سے  اضافہ  ہو رہا ہے

732094
یورو پول : بروز جمعہ ہونےو الا سائبر حملہ ایک مجرمانہ فعل تھا

یورپی  یونین   کے محکمہ پولیس  یورو  پول    کے منیجر  راب  وین رائٹ  نے اطلاع دی ہے کہ  بروز جمعہ دنیا  بھر میں ہونے والے سائبر حملوں سے   ڈیڑہ سو ملکوں میں دو لاکھ  کمپیوٹرز متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ  سائبر حملوں کی اکثریت میں  کاروباری   مراکز  اور بعض بڑی فرمیں  شامل ہیں۔

وین رائٹ کے مطابق   اس حملے کی  اس قبل کوئی مثال نہیں ملتی،'  رانسن ویئر ' نامی    فدیہ   سافٹر  ویئر  اور  'ارتھ وارم'  نامی      وائرسوں کو ملانے سے  یہ سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ  اس حملے کے اثرات  تا حال جاری ہیں اور متاثرہ  کمپیوٹرز کی تعداد  میں سرعت سے  اضافہ  ہو رہا ہے، پیر کے روز  کام کے  آغاز کے ساتھ اس تعداد میں اضافے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

اس حملے کے مرتکب افراد  کا فی الحال تعین نہ ہوسکنے  کا ذکر کرنے والے وین رائٹ  کا کہنا تھا کہ  یہ  چیز  عیاں  ہے کہ  مذکورہ  سائبر حملہ  ایک مجرمانہ   فعل ہے۔

خیال رہے کہ "وانا کرائی" نامی     سافٹ ویئر  سے  بروز جمعہ  روس،   یوکیرین اور تائیوان سمیت 99 ممالک متاثر ہوئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں