شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، بین الاقوامی برادری کی طرف سے ردعمل کی بھرمار

بین الاقوامی برادری کے ردعمل کے باوجود شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کیا ہے جو ناقابل قبول ہے اور ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ شینزو آبے

732145
شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، بین الاقوامی برادری کی طرف سے ردعمل کی بھرمار

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے اور اس نئے تجربے کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک  پیانگ یانگ انتظامیہ کے میزائل تجربوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق نیا طویل مسافت بیلسٹک میزائل بھاری جوہری اسلحہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل تجربہ پیانگ یانگ انتظامیہ کی طرف سے،  درست شرائط  کے تحت امریکی انتظامیہ کے ساتھ، ڈائیلاگ کے لئے تیار ہونے کا اعلان کئے جانے سے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔

30 منٹ تک ہوا میں رہنے اور 800 کلو میٹر مسافت طے کرنے کے بعد میزائل بحیرہ جاپان میں گرا۔

امریکن پیسیفک فورسز کمانڈ آفس نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔

تجربے کے بعد بین الاقوامی رد عمل کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا  کے خلاف زیادہ سخت بین الاقوامی پابندیاں لگانے کی اپیل کی ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے بھی شمالی کوریا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بین الاقوامی برادری کے ردعمل کے باوجود شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کیا ہے جو ناقابل قبول ہے اور ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مستقل رابطے کی حالت میں ہیں  اور حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔

شینزو آبے نے کہا کہ شمالی کوریا کو سخت الفاظ میں متنبہ کرنے کے لئے ہم چین ، روس اور بین الاقوامی برادری کے دیگر اراکین کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا نے بھی میزائل تجربے کو ایک "لاپرواہ تحریک "قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے سربراہ مون جائی اِن  نے ہنگامی قومی سکیورٹی اجلاس طلب کیا۔

اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں  صدارتی ترجمان یون یونگ چان  نے کہا کہ اجلاس میں شمالی کوریا کی مذمت کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے خلاف اور بین الاقوامی امن  و سلامتی کے لئے کھلی للکار کی حیثیت رکھتا ہے۔

فرانس نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت  کی ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں شمالی کوریا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  جوہری اور بیلسٹک پروگراموں کو یقینی اور مکمل طور پر ختم کرنے کے بارے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بلا تاخیر  پورا کرے۔

اس دوران شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کے بعد اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل نے کل ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔



متعللقہ خبریں