دہشتگردوں کی مدد میں امریکہ کو اپنا ہاتھ روکنا چاہیئے تھا:سابق امریکی سفیر

شام  میں متعین امریکی سابق سفیر  رابرٹ فورڈ نے  نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو داعش کے،خلاف  دہشتگرد تنظیموں سے تعاون  نہیں کرنا چاہیئے تھا

732092
دہشتگردوں کی مدد میں امریکہ کو اپنا ہاتھ روکنا چاہیئے تھا:سابق امریکی سفیر

شام  میں متعین امریکی سابق سفیر  رابرٹ فورڈ نے  نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو داعش کے،خلاف  دہشتگرد تنظیموں سے تعاون  نہیں کرنا چاہیئے تھا ۔

 رابرٹ فورڈ نے  اٹلانٹک نامی جریدے  میں  لکھے گئے ایک مقالے میں  ٹرمپ  کی داعش کے خلاف منصوبہ بندی کو غلط قرار دیتےہوئے کہا کہ  16 مئی کو صدر ٹرمپ اور  ترک صدر کے درمیان  ملاقات   وائی پی جی   کے خلاف اقدامات اٹھانے  میں  مدد گار ثابت ہو سکتی ہے ۔

 سابق امریکی سفیر نے کہا کہ  ترکی کی مرضی کے بغیر امریکہ نے   پی وائی ڈی کو  اسلحہ فراہم  کر کے  خطے  کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور صدر ایردوان اس معاملے میں  حق بجانب ہیں۔

 عراق کی جنگ کے بارے میں  فورڈ نے کہا کہ  مشرق وسطی کے بعض اعتدال پسند  حلقوں کی سماجی و  سیاسی   ترجیحات    پر امریکہ کو اپنی پالیسیاں  مسلّط  کرنے سے گریز کرنا  چاہیئے تھا۔

 



متعللقہ خبریں