شمالی کوریا نے ایک اور امریکی شہری گرفتار کر لیا

دارالحکومت پیانگ یانگ  میں سائنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکی شہری کِم ہاک سونگ کو ملک کے خلاف دشمنی پر مبنی روّیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے: شمالی کوریا

727714
شمالی کوریا نے ایک اور امریکی شہری گرفتار کر لیا

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تناو بدستور جاری ہے۔

شمالی کوریا نے ایک اور امریکی شہری کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ، دارالحکومت پیانگ یانگ  میں سائنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکی شہری کِم ہاک سونگ  کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

خبر کے مطابق کِم ہاک سونگ کو ملک کے خلاف مخاصمانہ روّیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے دیگر جرائم کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیونگ یانگ انتظامیہ نے، گذشتہ ہفتے بھی اسی یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لئے ملک میں مدعو کئے گئے کوریا الاصل امریکی شہری کِم سانگ  دوک کو بھی ملک  میں افراتفری مچانے کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ 2 گرفتاریوں کے ساتھ شمالی کوریا میں گرفتار کئے جانے والے امریکی شہریوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں