امریکی ویزے کے طلبگاروں کے سوشل میڈیا کی جانچ کا فیصلہ

امریکی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  یہ قدم ٹرمپ کی ویزے سے متعلق نئی انتظامی پالیسی کے تحت اٹھایا جا رہا ہے۔ اس اقدام کے بعد وہ امریکی ویزے کے خواہش مند چند مخصوص مسافروں کی سوشل میڈیا کی جانچ کریں گے

726593
امریکی ویزے کے طلبگاروں کے سوشل میڈیا کی جانچ کا فیصلہ

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین اور مسافروں کی اسکریننگ میں اضافے کے بعد اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی ویزا کے خواہش مند غیرملکیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، ای میل ایڈریسز اور فون نمبرز کا جائزہ لینے کا اعلان کردیا۔

امریکی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  یہ قدم ٹرمپ کی ویزے سے متعلق نئی انتظامی پالیسی کے تحت اٹھایا جا رہا ہے۔ اس اقدام کے بعد وہ امریکی ویزے کے خواہش مند چند مخصوص مسافروں کی سوشل میڈیا کی جانچ کریں گے۔

امریکی محکمہ داخلہ کے فیڈرل رجسٹر کی جانب سے شائع کردہ نوٹس میں اس اقدام پر عوامی رائے طلب کی گئی، تاہم نوٹس میں کہا گیا کہ عوامی رائے سے قطع نظر وہ جلد عارضی طور پر اس کی اجازت چاہتے ہیں۔

نوٹس کے مطابق اس قانون کا طلاق ان افراد پر ہوگا جن کا نام ویزے کے حصول کے لیے پہلے ہی اضافی اسکروٹنی کی فہرست میں درج ہوگا۔

ان میں سے زیادہ تر وہ افراد ہوں گے جو اس سے قبل دہشت گردوں کے زیر قبصہ علاقوں جیسے شام یا عراق کا سفر کر چکے ہوں گے۔



متعللقہ خبریں