ٹرمپ کی فلسطینی صدر سے ملاقات،قیام امن کی کوششوں پر غور

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فلسطینی صدر محمود عباس کا خیر مقدم کیا جس کے دوران

725429
ٹرمپ  کی فلسطینی صدر سے ملاقات،قیام امن کی کوششوں پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ امن عمل کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے محمود عباس کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں انھیں یقین دہائی کرائی ہے کہ ان کی نظر میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کا بہت اچھا موقع موجود ہے اور ہم اس امن کے لیے فائدہ اٹھائیں گے۔

انھوں نے کہا  کہ  ہم اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کا قیام چاہتے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی صدر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن سے اسرائیل کو عرب ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا موقع ملے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ دوریاستی حل کی بنیاد پر امن معاہدے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

فلسطینی صدر سے کوئی ڈھائی ماہ قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکہ کا دورہ کیا تھا اور وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی تھی۔

یادرہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کے دو ریاستی حل سے متعلق امریکہ کے تاریخی موقف سے باضابطہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کی راہ ہموار ہوتی ہے اور وہ دونوں متفق ہوتے ہیں تو وہ دو کے بجائے ایک ریاست کی حمایت کریں گے اور وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے قیام کے لیے کام کریں گے لیکن یہ فریقین پر منحصر ہے کہ وہ کسی سمجھوتے پر متفق ہوں۔

 



متعللقہ خبریں