صومالی وزیرسرکاری محافظوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے

صومالیہ کے وزیر برائے تعمیر وترقی عباس عبدالاہی سراجی گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔

725704
صومالی وزیرسرکاری محافظوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے

صومالیہ کے وزیر برائے تعمیر وترقی عباس عبدالاہی سراجی گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔

 سراجی کی  گاڑی  پر صومالی صدر کے محل کے باہر  سرکاری  محافظوں  نے ممکنہ طور پر غلط فہمی کی بناء پر فائرنگ کر دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے  محافظ ایک اور حکومتی اہلکار کی حفاظت پر مامور تھے۔

عبدالاہی  صومالی کابینہ کے نوعمر ترین وزیر تھے جنہوں نے کینیا کے ایک مہاجر کیمپ میں پروش پائی اور 2016 میں منعقد ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے صومالی پارلیمان میں پہنچے تھے۔



متعللقہ خبریں