صدرٹرمپ اور صدر پیوٹن کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

725044
صدرٹرمپ اور صدر  پیوٹن کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام کی موجودہ صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شام میں تمام فریقین کو جنگ بندی کے خاتمے کے لئے عملی طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

دریں اثناء  روس کے صدارتی محل کریملین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ انہیں آگے بڑھ کر شام میں جنگ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔ اس گفتگو کا مقصد شام میں پرتشدد حالات کے مکمل خاتمے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک کے صدور کے درمیان شمالی کوریا کی صورت حال کے ممکنہ حل پر بھی بات چیت ہوئی، جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان جولائی میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں