امریکہ: منٹ مین ۔3 کا کامیاب تجربہ

ریاست کیلیفورنیا  میں واقع وینڈن برگ ائیر بیس  سے "Minuteman 3" نامی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل  کا بغیر اسلحے کے کامیاب تجربہ کیا گیا

725023
امریکہ: منٹ مین ۔3 کا کامیاب تجربہ

امریکہ نے طویل مسافت کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ائیر فورسز گلوبل اٹیک کمانڈ آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا  میں واقع وینڈن برگ ائیر بیس  سے "Minuteman 3" نامی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل  کو بغیر اسلحے کے چھوڑا گیا ہے۔

بیان کے مطابق میزائل 6 ہزار 759 کلو میٹر  کی مسافت پر اپنے ہدف پر پہنچ گیا ہے۔

ملک کی جوہری طاقت  کے ایک حصے کی حیثیت کے حامل اس تجربے کا پروگرام 10 ماہ سے بنایا جا رہا  تھا اور تجربے کا مقصد امریکہ کے اسلحہ سسٹم  کی جنگی تیاری اور حساسیت کو ٹیسٹ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ، 12 ہزار 874 کلومیٹر مسافت والے اس نوعیت  کے تقریباً 450 بیلسٹک میزائل رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں