صومالیہ میں قحط سالی سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ

اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ خشک سالی کے شکار افریقی ملک صومالیہ میں قریب 14 لاکھ بچے کم خوراکی کا شکار ہیں

724394
صومالیہ میں  قحط سالی سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ

صومالیہ میں    قحط سالی کے خطرے میں  ا ضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ خشک سالی کے شکار افریقی ملک صومالیہ میں قریب 14 لاکھ بچے کم خوراکی کا شکار ہیں۔

 یونیسیف کے اندازوں کے مطابق اس تعداد میں رواں برس 50 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔

خشک سالی کے باعث قرن افریقہ میں چھ ملین افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ یہ تعداد کُل آبادی کا نصف بنتی ہے۔ 2011ء میں اسی علاقے میں آنے والے قحط نے ڈھائی لاکھ جانیں لے لی تھیں۔ یونیسف کے مطابق صومالیہ میں کم خوراکی کے شکار بچوں میں سے 275,000 بچے ایسے ہیں جنہیں جان لیوا حد تک کم خوراکی کا سامنا ہے۔

یونیسف نے فوری طور  پر اقوام متحدہ  سے اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں