آستانہ مذاکرات کا اگلا دور کل سے شروع ہوگا،تمام طرفین کی شرکت کا امکان

قازقستان   کے محکمہ خارجہ  نے بتایا ہے کہ  کل سے آستانہ میں شروع ہونے والے شام سے متعلق مذاکرات میں  تمام طرفین شرکت کریں گے

724135
آستانہ مذاکرات کا اگلا دور کل سے شروع ہوگا،تمام طرفین کی شرکت کا امکان

قازقستان   کے محکمہ خارجہ  نے بتایا ہے کہ  کل سے آستانہ میں شروع ہونے والے شام سے متعلق مذاکرات میں  تمام طرفین شرکت کریں گے۔

 محکمہ خارجہ کے  پریس ترجمان  أنور یائناکوف  نے  بتایا ہے کہ  شامی مذاکرات   کا آغاز محمود علاوش کی زیر قیادت ہوگا جس میں تمام  طرفین شامل ہونگے۔

 یائنا کوف  نے یہ بھی  بتایا کہ  دو روزہ ان مذاکرات   سے قبل    روس ،ترکی اور ایران کے درمیان  بھی تکنیکی لحاظ سے مشاورت کی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ  شام کی خانہ جنگی کو 6 سال کا عرصۃ گزر چکا ہے  جس کے پر امن حل کےلیے  آستانہ  میں  مذاکراتی دور   اس سال جنوری میں شروع کیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں