کولمبیا اور انقلابی مسلح قوتوں کے درمیان معاہدے کے راز کو افشا کرنے کی دھکمی
سلسلہ امن کے ریکارڈز، رازوں اور دس سالوں سے خفیہ رکھے گئے تمام تر حقائق کو آشکار کروں گا، مادورو
ونیز ویلا کے صدر ِ مملکت نکولا مادورو نے کولمبین انتظامیہ کو ، کولمبین انقلابی مسلح قوتوں کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات کے رازوں کو افشا کرنے کی دھمکی دی ہے۔
کولمبین پریس میں شائع خبروں کے مطابق مادورو کا کہنا ہے کہ کولمبیا نے مذکورہ تنظیم کے ساتھ امن معاہدے پر ان کی اور سابق صدر ہوگو چاویز کی کوششوں سے دستخط کیے تھے۔
مادورو نے کولمبیائی حکام پر امن مذاکرات کا تمسخر اڑانے کی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ میں"سلسلہ امن کے ریکارڈز، رازوں اور دس سالوں سے خفیہ رکھے گئے تمام تر حقائق کو آشکار کروں گا۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کولمبیا کی جانب سے کولمبین انقلابی مسلح قوتوں کے لیڈر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے خفیہ معلومات بھی ان کے ہاتھ میں ہیں۔
متعللقہ خبریں
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
ہالینڈ میں زیادہ تر خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے فلسطینی ماؤں کی حمایت میں مظاہرہ کیا