کیلیفورنیا: نسل پرستی کا جنون 3 افراد کی جان لے گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک سیاہ فام شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا جسے پولیس نسل پرستی کا واقعہ قرار دے رہی ہے

715781
کیلیفورنیا: نسل پرستی کا جنون 3 افراد کی جان لے گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک سیاہ فام شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں فائرنگ سے متاثر ہونے والے تمام افراد سفید فام تھے اور پولیس اسے مبینہ طور پر نفرت پر مبنی نسلی امتیاز کے نتیجے میں پیش آنے والا واقعہ قرار دے رہی ہے۔

فریزنو پولیس کے سربراہ جیری ڈائر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملہ آور 39 سالہ کوری علی محمد نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں چار مختلف  مقامات  پر 16 گولیاں چلائیں جس کے بعد پولیس نے اسے ایک گلی میں بھاگتے ہوئے دیکھا۔

پولیس افسر کو دیکھتے ہی علی محمد نے خود کو زمین پر گرا لیا جسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

 یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  گرفتاری کے وقت   اس نے بلند آواز سے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔

ڈائر کا مزید کہنا تھا کہ تحویل میں لیے جانے کے بعد ملزم کے بیان اور اس کی فیس بک پوسٹنگز سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سفید فام لوگوں کو پسند نہیں کرتا تھا جبکہ یہ شخص گزشتہ ہفتے اسی شہر

 کے ایک  موٹل  میں  متعین    محافظ  پر مہلک حملے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔



متعللقہ خبریں