کوئی شک نہیں کہ شامی انتظامیہ ہی کیمیائی حملے میں ملوث ہے: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکہ  کو اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت ہی گزشتہ ہفتے شمال مغربی قصبے خان شیخون پر تباہ کن کیمیائی حملے کی ذمے دار ہے

710961
کوئی شک نہیں کہ شامی انتظامیہ ہی کیمیائی حملے میں ملوث ہے: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکہ  کو اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت ہی گزشتہ ہفتے شمال مغربی قصبے خان شیخون پر تباہ کن کیمیائی حملے کی ذمے دار ہے۔

جیمز میٹس نے گزشتہ  روز واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں اسدنواز  فوج کے ایک اڈے پر میزائل حملے کے بعد بھی ہماری فوجی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے اور ہماری بدستور ترجیح داعش کو شکست سے دوچار کرنا ہے۔

جیمز میٹس نے کہا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ شامی اقتدار  ہی اس حملے کے فیصلے اور خود حملے کا ذمہ دار ہے۔اس حملے کے بعد امریکہ کی قومی سلامتی کے عہدے داروں نے مختلف  سفارتی اور  عسکری متبادلات  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیے تھے اور انھوں نے خود امریکہ  کے اتحادیوں سے اس موضوع پر بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ  قومی سلامتی کونسل نے کیمیائی  اسلحے  کے استعمال کی بین الاقوامی ممانعت پر غور کیا تھا جبکہ شامی ا نتظامیہ  نے اس بین الاقوامی قانون کی بار بار خلاف ورزی کی ہے اور اس نے شہریوں کا سفاکانہ انداز میں قتل عام کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں