امریکی بحری بیڑے کوشمالی کوریا جانے کی ہدایت،فوج کو تیار رہنے کا حکم

امریکی صدر ڈونالڈ  نے کارل ونسن نامی بحری بیڑے کارل ونسن کو ہر جارحیت کا جواب دینے کےلیے  جزیرہ نما کوریا کے ساحل کے قریب تیار  رہنے کا حکم دیا ہے

709431
امریکی بحری بیڑے کوشمالی کوریا جانے کی ہدایت،فوج کو تیار رہنے کا حکم

امریکی صدر ڈونالڈ  نے  کارل ونسن نامی بحری بیڑے   کارل ونسن کو  ہر   جارحیت کا جواب دینے کےلیے  جزیرہ نما کوریا کے ساحل کے قریب     تیار  رہنے کا حکم دیا ہے۔

فوکس نیوز سے گفتگو کرتےہوئے  امریکی قومی سلامتی  کے مشیر لیفٹنٹ   جنرل ہربرٹ  میک ماسٹر  نے  بتایا ہے کہ  صدر ٹرمپ نے  امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے خلاف  کسی ممکنہ جارحیت کے خلاف  بحری بیڑے کو تیار رہنے کا  حکم دیا ہے۔

 یاد رہے کہ امریکی بحریہ نے  کارل ونسن نامی بحری بیڑے کو آسٹریلیا سے رخ تبدیل کرتےہوئے   شمالی کوریا    کے  ساحل  کے قریب جانے  کی ہدایات  دی تھیں۔

 میک ماسٹر نے مزید بتایا کہ  شمالی کوریا   کے  اشتعال انگیز بیانات کی روشنی میں  صدر ٹرمپ اور   چینی ہم منصب  شی جن پنگ    اس بات پر متفق ہیں کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک رکھنا ضروری ہے۔

 دوسری جانب  روسی دفاعی کمیٹی کے  سربراہ  وکٹر اوزیروف نے  اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ اقدام شمالی کوریا  کو جنگ بازی پر اکسائے گا اور وہ جلد بازی میں کوئی غلط فیصلہ کر سکتا ہے ۔

 اوزیروف نے امکان ظاہر کیا کہ امریکہ شمالی کوریا   کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں