اسد انتظامیہ نے ظلم وجبر کی تمام حدیں عبور کرلی ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عدلیب  میں بے گناہ شہریوں پر کیمیائی گیس کے ذریعے حملہ کرکے اسد انتظامیہ  نے تمام حدیں عبور کر  ڈالی ہیں

706717
اسد انتظامیہ نے ظلم وجبر کی تمام حدیں عبور کرلی ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردنی فرمانروا کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے میں عمان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

 انہوں نے شام میں مبینہ طور پر اسد انتظامیہ  کے جنگی طیاروں سے  عدلیب  میں کیمیائی گیس کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسےجنگی جرم قرار دیا۔

خبر کے مطابق، امریکی دورے پرآئے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ عدلیب  میں بے گناہ شہریوں پر کیمیائی گیس کے ذریعے حملہ کرکے اسد انتظامیہ  نے تمام حدیں عبور کر  ڈالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ  اردن کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔

صدر ٹرمپ نے یقین دلایا کہ پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے میں امریکا اردن کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

شام کے حلب شہر میں ہونے والے کیمیائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اسے انتہائی شرمناک قرار دیا۔

 انہوں نےکہا کہ اسد انتظامیہ  نے اپنے اقتدار کی بقاء کے لیے وحشت اور بربریت کی تمام حدیں پھلانگ ڈالی ہیں۔

انہوں نےاسد انتظامیہ  کو ڈھیل دینے پر سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صدر اوباما کی طرف سے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں دھمکی آمیز دعوے محض ڈھونگ تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں