روس: حملہ ہم نے نہیں کیا

روسی فضائیہ کے  طیاروں نے  ادلیب سے منسلک خان شیہون کے علاقے میں کوئی بمباری نہیں کی

705707
روس: حملہ ہم نے نہیں کیا

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے  شام کے  شہر ادلیب   کے جنوبی علاقے خان شیہون  کے علاقے میں فضائی حملہ نہیں کیا۔

روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق "روسی فضائیہ کے  طیاروں نے  ادلیب سے منسلک خان شیہون کے علاقے میں کوئی بمباری نہیں کی"۔

بیان میں بمباری کس کی طرف سے کئے جانے سے متعلق کوئی جائزہ پیش نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسد انتظامیہ کی طرف سے ادلیب  کے علاقے میں آج صبح کے وقت کئے گئے   کیمیائی  حملے میں 100 سے زائد شہری  ہلاک ہو گئے ہیں ۔

حملے میں 500 شہری متاثر بھی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے  ہیں۔

اسد انتظامیہ کی طرف سے حالیہ 10 دنوں میں شہریوں پر 4 دفعہ کلورین  گیس کے کیمیائی حملے کئے گئے ہیں۔

ادلیب کے علاقے الخطیب میں کل رات کئے جانے والے کلورین گیس کے حملے میں 20 شہری متاثر ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں