سال 2040 میں پانی کی کمیابی 600 ملین بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دے گی

پانی کی طلب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے لیکن پانی کے وسائل میں کمی کی وجہ سے 36 ممالک کو انتہائی درجے پر پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔ یونیسیف

696991
سال 2040 میں پانی کی کمیابی 600 ملین بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دے گی

2040 میں دنیا میں پانی کی کمیابی کی وجہ سے 600 ملین بچوں کو موت یا بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو گا۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسیف کی شائع کردہ رپورٹ  میں بتدریج بڑھتی ہوئی قحط سالیوں اور جھڑپوں کی وجہ سے صاف پانی کے وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پانی کی طلب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے لیکن پانی کے وسائل میں کمی کی وجہ سے 36 ممالک کو انتہائی درجے پر پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔

ہر روز 5 سال سے کم عمر 800 سے زائد بچے مضر صحت پانی کی وجہ سے اسہال کا شکار ہو کر اپنی زندگیوں سے محروم ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پانی کے وسائل کے تیزی سے خاتمے کی وجہ سے سال 2040 تک دنیا بھر  مِن ہر 4 بچوں میں سے ایک یعنی 600 ملین بچوں کو موت یا بیماری کا خطرہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں