امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش جاری ہے: کومی

امریکی  خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ  جیمز کومی  نے بتایا ہے کہ   گزشتہ امریکی انتخابات کے دوران  صدر ٹرمپ   کی انتخابی مہم  میں روسی  مداخلت  سے متعلق تحقیقات کا عمل جاری  ہے

695728
امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش جاری ہے: کومی

امریکی  خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ  جیمز کومی  نے    بتایا ہے کہ   گزشتہ امریکی انتخابات کے  دوران  صدر ٹرمپ   کی انتخابی مہم  میں روسی  مداخلت  سے متعلق تحقیقات کا عمل جاری  ہے ۔

   جیمز کومی اور  قومی سلامتی  سے متعلق ایجنسی    کے ڈاریکٹر  مائیکل راجرز نے    امریکی  نمائندہ اسمبلی  کی خفیہ کمیٹی کے  زیر اہتمام منعقدہ  ایک  نشست کےدوران  سوالوں کے جواب دیئے۔

جیمز کومی کے مطابق، اس وقت تحقیقات جاری ہیں کہ آیا  روسی حکومت نے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔

اس موقع پر کومی نے کہا کہ یہ خاص قسم کی تفتیش ہے اور ابھی جاری بھی ہے لہذا  وہ اس بارے میں ابھی مزید بتا نہیں سکتے کہ ان کا ادارہ کیا کر رہا ہے اور کون اس عمل کی نگرانی پر مامور ہے۔

کومی نے اپنے آج کے بیان میں ان الزامات کو بھی مسترد کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیلیفون خفیہ طور پر سننے گئے ہیں۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی کہہ چکے ہیں کہ جب کبھی بھی کسی غیر ملکی حکومت کی موجوگی امریکی انتخابی عمل میں محسوس کی گئی تو امریکی قوم نے اُس کے خلاف ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں