پیرو میں سیلاب و طوفان سے 67 افراد لقمہ اجل

ہزاروں کی تعداد میں  انسانوں کو  محفوظ مقامات کی جانب منتقل    کر دیا گیا ہے  تو ابھی بھی  کئی لوگ اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر    امداد کے منتظر ہیں

694162
پیرو میں سیلاب و طوفان سے 67 افراد لقمہ اجل

جنوبی امریکی ملک پیرو  میں  موسلا دھار بارشوں  کےباعث  سیلاب آنے سے  ہلاک شد گان کی تعداد 67 تک جا پہنچی ہے۔

حکام نے  اطلاع دی ہے کہ ملک میں   شدید  طوفان و بارشوں کے   بعد  سیلاب و لرزش اراضی    جان لیوا  ثابت ہوئی ہے،   ہزاروں کی تعداد میں  انسانوں کو  محفوظ مقامات کی جانب منتقل    کر دیا گیا ہے  تو ابھی بھی  کئی لوگ اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر    امداد کے منتظر ہیں۔

ملک  گیر الا نینو   بارشوں کے باعث   طغیانی آنے  والے دریاوں  کے پانی سے  1 لاکھ 15 ہزار مکانات کو نقصان  پہنچا ہے  تو 117  پُل تباہ ہو گئے ہیں، جبکہ سڑکیں      ناکارہ ہو گئی ہیں۔

صدر  پیدرو  پابلو نے براہ راست نشریات   میں کہا ہے کہ  "اسوقت ہمیں   سنگین سطح کی موسمی تبدیلیوں اور تغیرات کا  سامنا ہے۔  پیرو  کے ساحلوں کو  سن 1998 سے ابتک اس سطح کا  نقصان   نہیں پہنچا تھا۔"

 

 



متعللقہ خبریں