شمالی کوریا نے ملائشین باشندوں پر وطن واپسی کو عارضی طور پر ممنوع قرار دے دیا

جب تک شمالی کوریا ملائشین شہریوں کو ملک سے نکلنے کی اجازت نہیں دیتا ملائشیا میں موجود شمالی کوریا کے شہریوں کو بھی  واپس جانے سے روکے رکھا جائے۔ وزیر اعظم نجیب رزاق

686237
شمالی کوریا نے ملائشین باشندوں پر وطن واپسی کو عارضی طور پر ممنوع قرار دے دیا

شمالی کوریا کے لیڈر کِم یانگ  اُن کے سوتیلے بڑے بھائی  کے ملائشیا میں ہلاک کئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ملائشین حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر کو "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے کر ان سے ملک کو ترک کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد پیانگ یانگ  انتظامیہ نے بھی ملائشیا کے سفیر کو "ناپسندیدہ شخصیت" اعلان کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کے سفیر کانگ چول ملائشیا سے نکل گئے ہیں ۔

سفیر کانگ چول نے  اعلان کیا تھا کہ انہیں کِم یانگ نام کے قتل سے متعلق ملائشین حکام کی طرف سے جاری تحقیقات  پر اعتماد نہیں ہے۔

تاہم  شمالی کوریا میں ملائشیاء  کے سفیر کو 20 فروری کو مشاورت کے لئے کوالالمپور بلا لیا گیا تھا۔

ملائشیاء  کے پولیس ڈائریکٹر خالد ابو بکر نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کِم یانگ نام  کے قتل  سے متعلقہ 3 افراد ابھی تک شمالی کوریا کے سفارت خانے میں چھپے ہوئے ہیں۔

ابو بکر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے حکام نے تفتیش کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ نہیں کیا۔

اس دوران پیانگ یانگ انتظامیہ نے ملک میں موجود ملائشین باشندوں کے شمالی کوریا سے نکلنے کو عارضی طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے۔

ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے مذکورہ فیصلے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں   کہا ہے کہ شمالی کوریا کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور سفارتی آداب کے خلاف ہے، شمالی کوریا کو ملائشین شہریوں کو فوری طور پر ملک سے نکلنے کی اجازت دینا چاہیے۔

رزاق نے پولیس کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ جب تک شمالی کوریا ملائشین شہریوں کو ملک سے نکلنے کی اجازت نہیں دیتا ملائشیا میں موجود شمالی کوریا کے شہریوں کو بھی  واپس جانے سے روکے رکھا جائے۔

کوالالمپور میں شمالی کوریا کے سفارت خانے کو بھی پولیس کی طرف سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم یانگ اُن  کے سوتیلے بڑے بھائی کِم یانگ نام کو 13 فروری کو کوالالمپور کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر اعصابی گیس  کا حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ملائشیا کے حکام قتل سے متعلق شمالی کوریا کے 7 افراد کی تلاش میں ہیں۔



متعللقہ خبریں