امریکہ اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کرنے کے لئے تیار ہے

امریکہ حملوں کے مقابل اپنا اور اپنے اتحادیوں  کا تحفظ کرنے کے لئے اور خطرے کو بر طرف کرنے کے لئے اپنی پوری صلاحیتوں  کو استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔ مارک ٹونر

685269
امریکہ اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کرنے کے لئے تیار ہے

شمالی کوریا تمام تر  ردعمل کے باوجود جوہری تجربات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

پیانگ یانگ انتظامیہ نے اتوار  کی شام کو آگے پیچھے 4 میزائل تجربات کئے

میزائل بحیرہ جاپان میں گرے ، اگرچہ جغرافیائی اعتبار سے میزائلوں مختصر مسافت کے تھے لیکن سیاسی اعتبار سے ان کی مسافت نہایت درجے طویل تھی۔

نتیجتاً ان تجربات پر پہلا ردعمل امریکہ کی طرف سے ظاہر کیا گیا ہے، امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "شمالی کوریا کے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام آئینی بلوں  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج رات  بیلسٹک میزائل  تجربات کرنے  کی امریکہ بھر پور مذمت کرتا ہے "۔

وزارت خارجہ  کے نائب  ترجمان   مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکہ حملوں کے مقابل اپنا اور اپنے اتحادیوں  کا تحفظ کرنے کے لئے اور خطرے کو بر طرف کرنے کے لئے اپنی پوری صلاحیتوں  کو استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔

جاپان اور جنوبی کوریا  نے بھی نئے میزائل تجربات کی وجہ سے شمالی کوریا کی مذمت کی ہے۔

جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف  نے کہا ہے کہ" بحیرہ جاپان  کی طرف تقریباً 1000 کلو میٹر  کی مسافت تک جانے والے راکٹوں کی نوعیت اور قسم کا جائزہ لیا جا رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں