مارچ  4 ٹرمپ: ٹرمپ کی حمایت میں متعدد ریاستوں میں مارچ

امریکہ کی متعدد ریاستوں میں "ٹرمپ کے لئے مارچ" کے سلوگن کے ساتھ مظاہروں میں ٹرمپ حامی ا ور ٹرمپ مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپ، ڈنڈوں اور مکّوں کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کا بھی استعمال

684810
مارچ  4 ٹرمپ: ٹرمپ کی حمایت میں متعدد ریاستوں میں مارچ

امریکہ کی متعدد ریاستوں میں "ٹرمپ کے لئے مارچ" کے سلوگن کے ساتھ مظاہروں میں ٹرمپ حامی ا ور ٹرمپ مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے 30 کے قریب ریاستوں میں 4 مارچ کی تاریخ سے الہام لیتے ہوئے "مارچ  4 ٹرمپ" کے سلوگن کے ساتھ مارچ کا اہتمام کیا۔

دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک ، فلوریڈا جیسے متعدد شہروں اور  ریاستوں میں مظاہرے عام طور پر پُر امن رہے لیکن کیلیفورنیا کے شہر برکلے میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفوں کی مڈ بھیڑ ہو گئی۔

گروپوں نے مکّوں اور ڈنڈوں کے ساتھ جھڑپ کی اور ایک دوسرے پر آنسو گیس بھی پھینکی۔

پولیس کی مداخلت سے گروپ ایک دوسرے سے علیحدہ ہوئے، واقعے میں بعض افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5 کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ریاست مینیسوٹا  میں بھی کم از کم 300 افراد پر مشتمل ٹرمپ حامی افراد کی مارچ میں 50 افراد پر مشتمل مخالف گروپ کی مداخلت  کی وجہ سے جھڑپ ہو گئی اور پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

واشنگٹن کے مظاہروں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 4 اور ٹینیسے  میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ٹرمپ کے حامیوں نے نیو یارک میں بھی ٹرمپ ٹاور کے سامنے جمع ہو کر صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔

اگرچہ ٹرمپ کی حمایت میں مظاہروں کا متعدد شہروں میں اہتمام کیا گیا لیکن مظاہروں میں شرکت ٹرمپ مخالف مظاہروں کی شرکت سے کم دیکھی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں