جیمز میٹیس بغداد کے ہنگامی دورے پر

موصل کے مغربی کنارے  کی دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے رہائی کے  دوسرے روز میٹیس کا بغداد  کادورہ کرنا مرکز توجہ بن رہا ہے

676044
جیمز میٹیس بغداد کے ہنگامی دورے پر

امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹیس عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہنگامی دورے پر ہیں۔

عراقی وزارت دفاع  کی ذرائع کے مطابق موصل کے مغربی کنارے  کی دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے رہائی کے  دوسرے روز میٹیس کا  بغداد  کادورہ کرنا مرکز توجہ بن رہا ہے۔

وزارتی ذرائع کے مطابق میٹس عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور داعش کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ عراق بھر میں امریکہ کے تقریباً  6 ہزار فوجی موجود ہیں۔

عراق کے شہر موصل کو داعش سے پاک کرنے کے لئے 17 اکتوبر کو عراقی فوج نے آپریشن کا آغاز کیا۔

یہ آپریشن باشیکا کیمپ  کے ترک فوجیوں  کے تربیت یافتہ نینووا مجاہدین  کی شرکت  اور  امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز کے تعاون سے  جاری ہے۔

2 سال کے بعد عراقی اسپیشل فورسز  دہشت گرد  تنظیم داعش  کے زیر قبضہ شہر میں داخل ہو گئی ہے اور پیش رفت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں