اسرائیل اور فلسطین کو امن کےلیے براہ راست بات چیت کرنا ہوگی:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے قیام کے لیے کام کریں گے لیکن یہ فریقین پر منحصر ہے کہ وہ کسی سمجھوتے پر متفق ہوں

673675
اسرائیل اور فلسطین کو امن کےلیے براہ راست بات چیت کرنا ہوگی:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے قیام کے لیے کام کریں گے لیکن یہ فریقین پر منحصر ہے کہ وہ کسی سمجھوتے پر متفق ہوں۔

انھوں  نے گزشتہ روز یہ بات اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ اخباری  کانفرنس میں کہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ امن اور ایک حقیقی عظیم امن معاہدے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

 ہم اس پر بڑی دل جمعی سے کام کریں گے لیکن اس مقصد کی غرض سے دونوں فریقوں کو ایک معاہدے  تک پہنچنے کے لیے براہ راست بات چیت کرنی چاہیے۔

 ٹرمپ نے  مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دو ریاستی یا کسی دوسرے حل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پر  بے حدخوشی ہوگی جس کو وہ پسند کریں گے لیکن  یہ بھی ضروری ہے کہ فلسطینیوں کو نفرت کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بالآخر طرفین کو کچھ سمجھوتے کرنا ہوں گے۔انھوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے یہودی آباد کاری کا سلسلہ روک دے۔

اسرائیلی وزیراعظم    سے  یہ سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں؟ توانھوں نے کہا کہ ان کی امن کے لیے دو پیشگی شرائط ہیں۔اول فلسطینیوں کو صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے۔دوم کسی بھی امن سمجھوتے کی صورت میں اسرائیل کو دریائے اردن کے تمام مغربی کنارے کا کنٹرول حاصل ہونا چاہیے۔



متعللقہ خبریں