یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے اسرائیل کو وارننگ

غیر قانونی تعمیر کی وجہ سے اسمبلی ممبران نے اسرائیل پر پابندیوں کی اپیل کی اور دو حکومتی امن ہدف کے بر عکس طرزعمل اختیار کرنے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ سمجھوتوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا

672690
یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے اسرائیل کو وارننگ

یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے اسرائیل کو وارننگ ۔۔۔

یورپی پارلیمنٹ کے اسمبلی ممبران نے فرانس کے شہر سٹراس برگ میں جاری جنرل کمیٹی کے "دریائے اردن  کے مغربی کنارے پر صورتحال" کے عنوان سے جاری اجلاس سے خطاب کیا اور  دریائےا ردن کے مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق اسرائیل کے قانونی بل پر ردعمل ظاہر کیا۔

غیر قانونی تعمیر کی وجہ سے اسمبلی ممبران نے اسرائیل پر پابندیوں کی اپیل کی اور دو حکومتی امن ہدف کے بر عکس طرزعمل اختیار کرنے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ سمجھوتوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یورپی پارلیمنٹ کے اسمبلی ممبران نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی تنظیموں  کی تنبیہات کے باوجود  قبضے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

ممبران نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ اس حق تلفی اور ناانصافی کی طرف سے لا پرواہی نہ برتی جائے۔



متعللقہ خبریں