ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور صدارت کے لیے ناہل ہیں ۔ امریکی ماہرین نفسیات

امریکی نفسیاتی ماہرین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی باتوں اور حرکتوں سے خود کو دماغی مریض ثابت کررہے ہیں۔

672681
ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور صدارت کے لیے ناہل ہیں ۔ امریکی ماہرین نفسیات

امریکی نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی باتوں اور حرکتوں سے خود کو دماغی مریض ثابت کررہے ہیں۔

امریکا کے 35 ماہرینِ نفسیات اورمعالجین کا ایک مشترکہ خط  نیویارک ٹائمز میں شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل ہیں۔

یہ خط 9 فروری کے روز اسی اخبار میں سیاسی تجزیہ نگارچارلس ایم بلو کے ایک کالم کی تائید میں لکھا گیا ہے جس میں چارلس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر نہیں بلکہ ’’فاتح‘‘ بننا چاہتے ہیں۔

13 فروی کو شائع شدہ اس خط میں 35 امریکی نفسیاتی ماہرین اورمعالجین نے یہی خیالات آگے بڑھاتے ہوئے مشترکہ مؤقف پیش کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ اورطرزِ عمل، دونوں سے  یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ دوسروں کےلیے کوئی ہمدردی نہیں رکھتے اور ان میں اختلافِ رائے برداشت کرنے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں۔ علاوہ ازیں وہ اپنے مخالفین کا منہ بند کرنے اورانہیں کچلنے کےلیے کسی بھی حد تک جانے پر آمادہ رہتے ہیں جو نفسیاتی طور پر بیمار ہونے کی علامات میں شامل ہیں۔

اس خط میں امریکی نفسیاتی ماہرین نے امریکن سائیکیٹرک ایسوسی ایشن کے 1973 میں منظورکردہ رضاکارانہ ’گولڈواٹررول‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس اصول کی وجہ سے امریکی نفسیاتی معالجین کی سب سے بڑی انجمن نے مشہور شخصیات کی دماغی حالت کے بارے میں خاموش رہنے کی پالیسی پر عمل جاری رکھا ہوا ہے لیکن اس نازک وقت پر کچھ نہ کہنا امریکہ کےلیے بدترین نقصان کی وجہ بن سکتا ہے۔

ان تمام شواہد کومدنظر رکھتے ہوئے اس خط کے اختتام میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی خراب دماغی حالت کی بناء پر امریکی صدر رہنے کےلیے نااہل ہیں۔



متعللقہ خبریں