رومانیہ: حکومت کے خلاف مظاہرے جاری

مظاہرین نے دھاندلیوں کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے  اور انہوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا

671280
رومانیہ: حکومت کے خلاف مظاہرے جاری

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں ہزاروں افراد کی شرکت سے دھاندلیوں کے دعوے کے ساتھ  حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

کل کے مظاہرے میں 50 ہزار سے زائد مظاہرین جمع ہوئے اور یہ شرکت اب تک کی سب سے زیادہ شرکت تھی۔

مظاہرین نے دھاندلیوں کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے  اور انہوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

حکومت نے عوامی  ردعمل کے  جواب میں دھاندلیوں میں ملوّث بیسیوں افراد کی معافی سے متعلق میمورینڈم  کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

پارلیمنٹ میں اتحادی حکومت کی اکثریت  کی وجہ سے حزب اختلاف کے مظاہرین کو جنرل کمیٹی میں متوقع رائے شماری کے بارے میں شبہات کا سامنا ہے۔

لہٰذا توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے کے مظاہرے زیادہ پُر ہجوم ہوں گے۔



متعللقہ خبریں