امن مشقیں:نیول چیف کاشریک ملکوں کے جہازوں کادورہ

اس موقع پرغیرملکی نیول حکام نے انکا پرتپاک استقبال کیاجبکہ چاق چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ترجمان نیوی کے مطابق امیر البحر نے آسٹریلیا ، چین، انڈونیشیا،روس ، سری لنکا، ترکی اور برطانیہ کے جہازوں کا دورہ کیا

670854
امن مشقیں:نیول چیف کاشریک ملکوں کے جہازوں کادورہ

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاءاللہ نے اتوار کے روز کثیر القومی بحری مشق ”امن 2017ئ“ میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پرغیرملکی نیول حکام نے انکا پرتپاک استقبال کیاجبکہ چاق چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ترجمان نیوی کے مطابق امیر البحر نے آسٹریلیا ، چین، انڈونیشیا،روس ، سری لنکا، ترکی اور برطانیہ کے جہازوں کا دورہ کرتے ہوئے سینئر افسروں، ٹاسک گروپ کمانڈرز،جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرزاورعملے سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس دوران بات چیت میں سربراہ پاک بحریہ کاکہناتھاپاکستان نیوی ہمیشہ خطے میں امن و استحکا م کیلئے مشترکہ کوششوں کی علمبردار رہی اور امن مشقیں اسی مقصد کو تقویت دیتی ہیں،یہاں پیدا ہونیوالے باہمی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہونگے اور ہمیں علاقائی امن وخوشحالی کے مشترکہ مقصد کے مزید قریب کرینگے ۔

انہوں نے مشقوں کے متفقہ عزم’امن کیلئے متحد‘میں شرکت کرنے پرشکریہ بھی اداکیاجبکہ غیرملکی نیول افسروں نے بحری امن واستحکام کے مشترکہ مقصدکیلئے پاک بحریہ کی بے پناہ کاوشوں کوسراہا۔قبل ازیں معروف روسی جریدہ’سپوتنک ‘کوخصوصی انٹرویومیں سربراہ پاک بحریہ نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ مستقبل میں مزید جنگی مشقیں کرنے پر غور کررہاہے ، اس حوالے سے بات چیت آخری مراحل میں ہے اورصرف تاریخ طے ہوناباقی ہے ۔



متعللقہ خبریں