شام کے تمام فریقین کے بچوں تک غیرمشروط رسائی کی اجازت دی جائے: یونیسیف

بچوں کا ہلاک اور  زخمی  ہونا بچوں کے حقوق  کی شدید ترین خلاف ورزیوں میں سے ہے: یونیسیف

670589
شام کے تمام فریقین کے بچوں تک غیرمشروط رسائی کی اجازت دی جائے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے  امدادی فنڈ یونیسیف نے طبّی  کنٹرول اور حیاتی انسانی تعاون فراہم کرنے کے لئے شام کے تمام فریقین کے بچوں تک بلا رکاوٹ اور غیر مشروط  رسائی  کی اجازت  کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

یونیسیف کے ریجنیل ڈائریکٹر گیرٹ کیپلارے نے جاری کردہ بیان میں شام میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے 20 بچوں کی  ہلاکت اور بعض کے زخمی ہو نے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادلیب میں ہفتے کے آغاز میں ہونے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے 16 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں سے بعض حلب کی جنگ کے دوران بے گھر ہونے والے افراد تھے۔

حمص ، زہرہ اور وائر کے علاقوں میں کئے گئے حملوں میں 4 بچوں کی ہلاکت  اور 5 کے زخمی ہونے  کا ذکر کرتے ہوئے کیپلارے نے کہا کہ یہ تشدد کے واقعات 3 دسمبر کو نافذ ہونے والی فائر بندی  کے دوران پیش آنے والے شدید ترین حملے ثابت ہو سکتے ہیں۔

گیرٹ کیپلارے نے تشدد کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "بچوں کا ہلاک اور  زخمی  ہونا بچوں کے حقوق  کی شدید ترین خلاف ورزیوں میں سے ہے"۔



متعللقہ خبریں