جنوبی افریقہ پارلیمان مچھلی بازار بن گئی،ارکان دست و گریباں

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے پارلیمانی خطاب کے دوران حزب اختلاف کے ارکان نے کہا کہ بدعنوان شخص کی پارلیمان میں موجودگی ناقابل قبول ہے جس کے بعد وہ طیش میں آتےہوئے آپس میں دست و گریباں ہو گئے

669522
جنوبی افریقہ پارلیمان مچھلی بازار بن گئی،ارکان دست و گریباں

جنوبی افریقہ  کے صدر جیکب زوما کے پارلیمانی خطاب کے دوران حزب اختلاف کے ارکان نے   لاتوں اور گھونسوں سے   اپنے رد عمل کا اظہار کیا ۔

 زوما  کے خطاب کے دوران  حزب اختلاف کے بعض ارکان  نے    کہا کہ جس شخص پر بد عنوانی کے الزامات ہیں اُسے اس  ایوان میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔

  اس بات کے بعد  ایوان مچھلی بازار بن گیا  اور  ارکان دست و گریباں  ہو گئے۔

 جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ سال جیکب زوما   کی ذاتی  رہائش گاہ  کی تزیئن و آرائش  کےلیے سرکاری خزانے سے  رقم حاصل کی گئی تھی جو کہ خلاف  دستور ہے ۔

 اس واقعے پر عدالت نے  زوما سے 5 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ رقم واپس طلب  کرنے کا  مطالبہ کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں