پاکستان نیوی کے زیراہتمام کثیرالملکی بحری مشقیں کل سے شروع

کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران  کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ بحری امن مشقوں میں چین، ترکی، امریکا، سعودی عرب اور ایران سمیت 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے

668561
پاکستان نیوی کے زیراہتمام کثیرالملکی بحری مشقیں کل سے شروع

دس فروری سے پاکستان کے ساتھ 38 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز ہورہا ہے جس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار روس بھی شامل ہوگا۔

کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران  کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ بحری امن مشقوں میں چین، ترکی، امریکا، سعودی عرب اور ایران سمیت 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور ان مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی، بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔ جس میں شرکت کے لئے 70 سے زائد ممالک کے مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔

کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امن 2017 مشقوں سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ مشقوں میں 36ممالک شرکت کریں گے اس کا مقصد بحری خطرات سے نمٹنا اور بین الاقوامی سطح پر بحری فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور روابط پیدا کرنا ہے۔ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہاکہ ان مشقوں کا مقصد کسی ملک کے خلاف جارحیت نہیں ہے، سب جانتے ہیں کہ بھارت کا ہمیشہ پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ رہا ہے، ہم بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں جارحیت کو فروغ نہ دے کیونکہ پاکستان اپنا بھرپور دفاع اور تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عارف اللہ حسینی نے کہا کہ اگروہ جارحیت دکھاتے ہیں تو بچ کر نہیں جائیں گے، پڑوسی ملک سے کہتے ہیں سمندر میں جارحیت سے گریز کرے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کیلئے کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ پوری دنیا کے لئے اہمیت رکھتا ہے، دنیا کے تیل کا بڑا حصہ اس خطے سے گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ بحری امن مشقوں میں چین، ترکی، امریکہ، سعودی عرب اور ایران سمیت 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔ پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی، بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔ جس میں شرکت کے لئے 70 سے زائد ممالک کے مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں