امریکہ: 97 کمپنیوں کے منتظمین کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ

امریکہ میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے لئے ویزے کی پابندی کے فیصلے کے خلاف 97 کمپنیوں کے منتظمین  کے  دستخطوں کے ساتھ  ایک مشترکہ اعلامیہ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا

666911
امریکہ: 97 کمپنیوں کے منتظمین کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ

امریکہ میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے لئے ویزے کی پابندی کے فیصلے کے خلاف 97 کمپنیوں کے منتظمین  کے  دستخطوں کے ساتھ  ایک مشترکہ اعلامیہ سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

امریکہ کی ،گوگل، ایپل، مائیکروسوفٹ ، فیس بُک، ٹویٹر، انٹل اور نیٹ فلکس جیسی ، بڑی  بڑی کمپنیوں کے منتظمین کے دستخطوں کے حامل  اس مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویزے کی پابندی ملک کے نقل مکانی کے قانون کی اور امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ٹرمپ کی طرف سے ویزے کی پابندی کے امریکی قانون میں ہنگامی تبدیلی کا سبب بننے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ پابندی امریکی فرموں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ یہ قانونی چارہ جوئی ٹرمپ کے خلاف کوئی دعوی نہیں ہے بلکہ ماہرین نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ  کمپنیوں کے منتظمین کے دستخطوں والےا س اعلامیے کو  نگاہ میں رکھا جائے۔

واشنگٹن  کے شہر سیٹل کی وفاقی عدالت کے جج جیمز رابرٹ نے جمعہ کے روز  ویزے  کی پابندی کے فیصلے کو التوا میں ڈال دیا تھا۔

   وزارت انصاف نے پابندی کے دوبارہ اطلاق کے لئے سان فرانسسکو کی  سپریم کورٹ میں اپیل دائر کروائی تھی لیکن عدالت نے اتوار کی صبح اس طلب کو مسترد کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں