کیا امریکہ معصوم ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

بہت سے قاتل موجود ہیں۔ ہمارے پاس بھی بہت سے قاتل موجود ہیں۔ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کا ملک معصوم ہے؟

666088
کیا امریکہ معصوم ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کے لئے  انٹرویو میں اپنے ملک کے بارے میں چونکا دینے والے بیانات دئیے ہیں۔

انٹرویو لینے والے صحافی 'بِل اوریل'  کے ان الفاط کے جواب میں کہ "پوٹن ایک قاتل  ہے" ٹرمپ نے کہا کہ "کیا امریکہ معصوم ہے"۔

اوریل کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ روس کے صدر ولادی میر پوٹن کا احترام کرتے ہیں صدر ٹرمپ نے کہا کہ "میں بہت سے انسانوں کا احترام کرتا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اس کے ساتھ دوں گا۔ وہ ایک ملک کے سربراہ ہیں"۔

انہوں نے  کہا کہ "میرے خیال میں  روس کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا اس کے برعکس ہونے سے بہتر ہے"۔

اوریل کے ان الفاظ کے جواب میں کہ "لیکن وہ ایک قاتل ہے" صدر ٹرمپ نے کہا کہ " بہت سے قاتل موجود ہیں۔ ہمارے پاس بھی بہت سے قاتل موجود ہیں۔ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کا ملک معصوم ہے؟"



متعللقہ خبریں