یونیسیف: 48 ممالک میں 48 ملین بچوں کے لئے 3.3  بلین ڈالر کی امداد کی اپیل

اقوام متحدہ   کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسیف نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سمیت رواں سال میں 48 ممالک میں 48 ملین بچوں کے لئے 3.3  بلین ڈالر کی امداد  کی اپیل کی ہے

662691
یونیسیف: 48 ممالک میں 48 ملین بچوں کے لئے 3.3  بلین ڈالر کی امداد کی اپیل

اقوام متحدہ   کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسیف نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سمیت رواں سال میں 48 ممالک میں 48 ملین بچوں کے لئے 3.3  بلین ڈالر کی امداد  کی اپیل کی ہے۔

یونیسیف  کی سال 2017 کی بچوں کی امداد سے متعلقہ رپورٹ  کے مطابق امداد  کا 2 بلین  ڈالر کا حصہ مشرق وسطیٰ کے بچوں کے لئے خرچ کیا جائے گا۔  

رپورٹ کے مطابق ترکی، لبنان، اردن، مصر اور عراق  میں موجود تقریباً 2.2 ملین شامی بچوں کے لئے تقریباً 1 بلین ڈالر اور شام میں موجود بچوں کے لئے تقریباً 350 ملین ڈالر امداد طلب کی گئی ہے۔

یونیسیف  کی طرف سے دنیا بھر کے بچوں کے لئے طلب کردہ  امداد کا  تقریباً 1.5 بلین ڈالر شام میں  اور ہمسایہ ممالک میں موجود شامی بچوں ، 161 ملین ڈالر عراقی بچوں، 236 ملین ڈالر یمنی بچوں اور 24 ملین ڈالر فلسطینی بچوں کے لئے طلب کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں 7.5  ملین بچوں  کو رواں سال میں خوراک کے سنجیدہ مسائل کا سامنا ہو گا  اور امداد کا ایک اہم حصہ بچوں کی خوراک پر خرچ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال  3 لاکھ 50 ہزار مہاجرین بحری راستے سے یورپ پہنچے  اور ان مہاجرین کا نصف زیادہ تر شامی اور افغانی  بچوں پر مشتمل تھا۔ یورپ پہنچنے والے بچے تشدد، حق تلفی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنے۔

علاوہ ازیں عراق میں جھڑپوں کی وجہ سے 11 ملین انسان امداد کے محتاج ہو گئے اور 3 ملین ملک کے اندر ہی جگہ تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔

عراق میں گھر سے بے گھر ہونے والے  افراد میں 1.4  ملین بچوں پر مشتمل ہے۔



متعللقہ خبریں