عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ التوا میں ڈال دیا

امریکہ کی وفاقی عدالت نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے کو ممنوع قرار دینے سے متعلق صدارتی فیصلے کو التوا میں ڈال دیا ہے

661110
عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ التوا میں ڈال دیا

امریکہ کی وفاقی عدالت نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے کو ممنوع قرار دینے سے متعلق صدارتی فیصلے کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

عدالت نے ائیر پورٹوں پر حراست میں لئے جانے والوں کے ملک میں رہنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

جج نے ، ملک سے نکالے جانے کے فیصلے کا ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکنے کی وجہ سے  ان ممالک کے شہریوں  کے عارضی طور پر ملک میں رہنے کا حکم سنایا ہے کہ جن ممالک پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے فیصلے کے نفاذ کے بعد نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر 2 عراقی شہریوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

امریکی سول آزادیوں کی یونین  نے فیصلے کو کالعدم کرنے اور حراست میں لئے جانے والے عراقی شہریوں کی رہائی کے لئے دعوی دائر کیا تھا۔



متعللقہ خبریں