اسرائیل کا نئی بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یورپ

یورپی ممالک نے اسرائیل کیطرف سے دریائے اردن کے مغربی علاقے میں مزید  2500 مکانات کی تعمیر کے فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

659502

برطانیہ کی وزارت خارجہ کے مشرق وسطیٰ کے امور کے ذمہ دار وزیر مملکت ٹوبیس ایل ووڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ نے ہمیشہ اس  نظریے کا دفاع کیا ہے کہ  فلسطین کی سر زمین پر تعمیر کی جانے والی یہودی بستیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں  اور اس سے دو مملکتی حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی   ہونگی ۔ 

حکومت فرانس کے ترجمان سٹیفن لو فول نے بھی  اسرائیل کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر فرانس کا موقف واضح ہے ۔ فرانس اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل درآمد اور مسئلہ فلسطین کو  مذاکرات کے ذریعے حل کروانے  کا حامی ہے ۔

سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی  جاری کردہ اعلان میں حکومت اسرائیل کے 2500 نئے مکانات کی تعمیر کے فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مشرقی القدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں نئی بستیاں قائم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے  اور اس سے فلسطینی عوام کے شہری ،سیاسی، اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے ۔

متعللقہ خبریں