میکسیکو کی سرحد پر دیوارچنوائی جائے:ٹرمپ کا فرمان

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ملک کی جنوبی سرحد پر میکسیکو کے ساتھ چند مہینوں کے اندر دیوار تعمیر کی جائے گی اور 5000خصوصی محافظ تعینات کیے جائیں گے

659276
میکسیکو کی سرحد پر دیوارچنوائی جائے:ٹرمپ کا فرمان

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ملک کی جنوبی سرحد پر میکسیکو کے ساتھ چندمہینوں کے  اندردیوار تعمیر کی جائے گی اور 5000خصوصی محافظ تعینات کیے جائیں گے جو سرحد پر گشت کا کام سر انجام دیں گے۔

 علاوہ ازیں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ   ملک میں غیر قانونی طور پر موجود تارکینِ وطن کو ملک بدر کیا جائےگا۔

صدر ٹرمپ نے  اِن حکم ناموں کا اعلان محکمہ قومی سلامتی  کے دورے کے دوران کیا؛ جس سے قبل اُنھوں نے  ہجرت  کے دو انتظامی حکم ناموں پر باضابطہ دستخط کیے۔

دیوار کی تعمیر کے احکامات کا مقصد غیر قانونی  ہجرت  کو روکنا ہےتاکہ امریکہ میں ناجائز طور پر داخل ہونے کے معاملے کو بند کیا جا سکےجبکہ اُن امریکی شہروں پر کڑی نظر رکھی جائے جو  یہا ان  تارکینِ وطن کو تحفظ فراہم  کرتے ہوں ۔

 واضح رہے کہ یہ  صدارتی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا عمل ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے کہا ہے کہ امریکہ سرحد پر مزید حراستی تنصیبات تعمیر کرے گاتاکہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والوں کو وہاں رکھا جاسکےاور پھر اُنھیں اپنے اصل ملک واپس روانہ کرنے کا ایک طرفہ ٹکٹ جاری کیا جاسکے۔

 



متعللقہ خبریں