صدر ایردوان ماداگاسکر پہنچ گئے
ہوائی اڈے پر صدر ِ ترکی کا استقبال ماداگاسکر کے وزیر اعظم سمیت وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے کیا
658571
صدر رجب طیب ایردوان موزامبیق میں مذاکرات کے بعد دورہ افریقہ کی تیسری کڑی ماداگاسکر کے دارالحکومت انتانا ناریوو پہنچ گئے ہیں۔
ہوائی اڈے پر صدر ِ ترکی کا استقبال ماداگاسکر کے وزیر اعظم سمیت وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے کیا۔
صدر ایردوان کے ہمراہ ان کی اہلیہ امینہ ایردوان ، وزیر خارجہ ، وزیر اقتصادیات اور وزیر توانائی و قدرتی وسائل بھی ماداگاسکر کا دورہ کر رہے ہیں۔
ترکی سے صدارتی سطح پر یہ اس ملک کا پہلا دورہ ہے، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الااقوامی معاملات پر غور کیا جائیگا۔
متعللقہ خبریں
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
ہالینڈ میں زیادہ تر خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے فلسطینی ماؤں کی حمایت میں مظاہرہ کیا