آستانہ مذاکرات کا دور شروع،اہم نتائج کا امکان

شام میں قیام امن کی کوششوں کی خاطر قازقستان کے دارالحکومت آستانہ  میں مذاکرات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں امید ہے کہ امید افزا نتائج برآمد ہونگے

657667
آستانہ مذاکرات کا دور شروع،اہم نتائج کا امکان

شام میں قیام امن کی کوششوں کی خاطر قازقستان کے دارالحکومت آستانہ  میں مذاکرات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

 آستانہ میں منعقد کیے جا رہے اس مذاکراتی عمل میں شامی باغیوں کے نمائندوں کے علاوہ شامی حکومت کے مندوبین بھی شریک ہیں۔

 شامی باغیوں کے ترجمان نے  کہا ہے کہ ان مذاکرات میں  شامی حکومت سے براہ راست گفتگو نہیں ہو گی جبکہ شامی  مخالفین   کا کہنا ہے کہ وہ اس مذاکراتی عمل میں صرف  جنگ بندی  پر بات چیت کرے گی۔

شامی  مخالفین کا کہنا ہے کہ اس دوران گزشتہ ماہ ترکی اور روس کی کوششوں سے طے پانے والےجنگ بندی  معاہدے کو فعال بنانے پر زور دیا جائے گا۔

 الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایران نواز شیعہ  ملیشیا اس جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

 ناقدین نے شامی باغیوں اور شامی انتظامیہ  کے مندوبین کے مابین اس براہ راست رابطے کو امن کے لیے اہم قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں