ٹرمپ کا اسرائیلی سفارتخانے کو القدس منتقل کرنے کا نظریہ باعث تشویش ہے : موگرینی
فیڈریکاموگرینی نے امریکہ میں 20 جنوری کو صدر کے فرائض سنھبالنے والےڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل کے سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کےنظریے کی مخالفت کی ہے ۔
652934
یورپی یونین کی خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندے فیڈریکاموگرینی نے امریکہ میں 20 جنوری کو صدر کے فرائض سنھبالنے والےڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل کے سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے نظریے کی مخالفت کی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنے سفارخانے کو القدس منتقل کیا تو اس سے عرب ممالک کیساتھ مسائل پیدا ہو جائیں گے لیکن فی الحال اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔اسرائیل کویکطرفہ اقدامات جو عالمی برادری کی اکثریت کی نظر میں سنجیدہ مسائل کا بنیں گے اٹھانے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ہر کسی کے مفاد میں ہے ۔
موگرینی نے اسطرف توجہ دلائی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اسرائیل کے سفارتخانے کو القدس میں نہ کھولنے کا فیصلہ سرکاری نوعیت کا حامل ہے اور اس پر عمل درآمد جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔